وزیر اعلیٰ سرحد کا سوات خودکش حملے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کیلئے مالی امداد کا اعلان

اتوار 30 اگست 2009 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2009ء) وزیر اعلی سرحد امیرحیدر خان ہوتی نے سوات خودکش حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلی سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے مینگورہ پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو انسانیت سوز قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے ایک لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔امیرحیدر خان ہوتی نے کمشنر ملاکنڈ اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ خاندانوں تک مالی امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :