مینگورہ پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ کرنے والے کا سر مل گیا

اتوار 30 اگست 2009 21:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2009ء) آئی جی سرحدملک نویدنے مینگورہ میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے میں چودہ کمیونٹی پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے اورکہا ہے کہ خودکش حملہ آئیورکاسرمل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سرحدکے مطابق واقعے میں سات پولیس اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مینگورہ خودکش حملے کوسیکیورٹی انتظامات میں غفلت کانتیجہ قراردیااورکہاکہ متعلقہ افسران کومعطل کرکے انکوائری کاحکم دے دیاگیاہے ۔