طورخم خودکش حملہ‘کمپلیکس میں زیرعلاج خاصہ دارجاں بحق،شہیدہونیوالوں کی تعداد21ہوگئی

ہفتہ 5 ستمبر 2009 16:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر۔2009ء) پاک افغان طورخم بارڈر پر ہونے والے خود کش حملے میں حیات آباد میڈیکل کیمپلکس میں زیر علاج زخمی خاصہ دار نے دم توڑ دیا ہے اس طرح شہید ہونے والے خاصہ داروں کی تعداداکیس ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ستائیس اگست کو پاک افغان طورخم بارڈر پر افطاری کے وقت خود کش حملہ آور نے خاصہ دار کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں خاصہ دار فورس کے بیس سے زائد اہلکار نے موقع پر جام شہادت نوش کیا جبکہ بعض زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کیمپلکس اور حیات ٹیچنگ ہسپتال پر منتقل کیا تھا ۔

حیات آباد میڈیکل کیمپلکس میں زیر علاج خاصہ دار فورس کے اہلکار گل عالم ولد شیر عالم سکنہ شنواری عیسی خیل نے دم توڑ دیاہے جہاں سے انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقہ منتقل کر دیا اس طرح شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد اکیس ہو گئی ہیں ۔