اسد علی شہید کرکٹ ٹورنامنٹ ،گڈلک کلب کی 114رنز سے کامیابی

پیر 7 ستمبر 2009 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 ستمبر ۔2009ء) گلشن معمار کرکٹ کلب زون 2کے زیر اہتمام آل کراچی سید اسد علی شہید کرکٹ ٹورنامنٹ میں گڈ لک کرکٹ کلب نے وکٹری اسپورٹس کو 114رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیاپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فاتح ٹیم نے 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 222رنز اسکور کئے ناصر خان 50،عظیم زید ی 49،امان خان 22اور محمد علی عظیمی 20رنز بناسکے ندیم آرائیں 2،اسلام الدین ،زین اقبال ،فرخ نعیم ،یاور اور نوید نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی جواب میں وکٹری اسپورٹس 16.4اوورز میں صرف 108رنز بناکر آوٹ ہوگئی جنید 22،اویس عظیم 15،ذیشان 13رنز بنا کرآوٹ ہوئے ناصر خان ،محمد شاہ اور محمد علی نے 2,2اور الطاف حسین ،امان ایک ،ایک کھلاڑی کو آوٹ کرسکے میچ کے اختتام پر امپائرز عابد علی اور شہباز نے فاتح ٹیم کے آل راونڈر ناصر خان کو مین آف دی میچ قرار دیامیچ کے آفیشل اسکورر احمر افتخار تھے آج میاند اد اسپورٹس کا مقابلہ یونائیٹڈ اسپورٹس سے ہوگا

متعلقہ عنوان :