امریکی سفیر کی جانب سے خوراک کے عالمی پروگرام کے دفتر پر حملہ کی مذمت،غریبوں اور بھوکوں کی مدد کرنے والوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں پاکستانی معاشرے پر حملہ ہے، این ڈبلیو پیٹرسن

پیر 5 اکتوبر 2009 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2009ء) پاکستان میں متعین امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے پیر کو خوراک کے عالمی پروگرام کے اسلام آباد میں واقع دفتر پر دہشتگردوں کے بم حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں امریکی سفیر نے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف بے حسی پر مبنی پر تشدد کارروائیاں ، جو غریب اور بھوکوں کی مدد کرتے ہیں۔ پاکستان معاشرہ پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

ایسی ظالمانہ کارروائیاں دہشتگردوں کے ایجنڈے کو عیاں کرتی ہیں۔ بیان کے مطابق بھوک کے خلاف جنگ میں اقوام متحدہ کا ہراول ادارہ خوراک کا عالمی پروگرام ہنگامی امداد کے پروگرام کے حصہ کے طور پر وادی سوات کے علاقہ میں لڑائی کے باعث بے گھر ہونے والے لگ بھگ بیس لاکھ پاکستانی شہریوں کو خوراک کی انتہائی اہم اعانت فراہم کر رہا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ہم آج کے بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور دوست احباب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :