کراچی ایکسچینج میں74ارب 52کروڑ حصص سے زائد کی سرمایہ کاری

جمعہ 9 اکتوبر 2009 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اکتوبر ۔2009ء) کراچی ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ایک روزہ مندی کے بعد معمولی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں 27.78پوائنٹس اضافے کے ساتھ 9ہزار700پوائنٹس سے اوپردیکھاگیا سرمایہ کاری کی کل مالیت 74ارب 52کروڑ سے زائد ریکارڈ کی گئی کاروباری حجم گزشتہ دن کی نسبت24فیصد کم جبکہ 51.73فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ایک موقع پر کراچی 100انڈیکس 9ہزار 900کی نفسیاتی حد عبور کرگیا مگر بعد میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویے کے بعد پروفٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ ایک دم نیچے آگئی۔سرمایہ کاروں نے بینکنگ سیکٹر سیکورٹی اینڈ ایکسچینج اور ٹیلی کمیونیکشن میں خریداری پر ترجیحی دی کے ایس ای 100انڈیکس 27.78پوائنٹس اضافے کے بعد 9ہزار 768.63پوائنٹس پر بند ہوا مجموعی طور پر 404کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 209میں اضافہ 179میں کمی جبکہ 16کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ کاروباری حجم گزشتہ دن کی نسبت 7کروڑ 69لاکھ 13ہزار 193شیئرز کم رہا۔ سرمایہ کاری کی کل مالیت 75ارب 52کروڑ 21لاکھ 49ہزار 80روپے ریکارڈ کیے گئے ۔سرمیہ کاری کی کل مالیت28کھرب 28ارب 44کروڑ 97لاکھ 22ہزار 288روپے سے بڑھ کر 28کھرب 33ارب 90کروڑ 19لاکھ 37ہزار 268روپے ہو گئی۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے رفان میز پروڈکٹس کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 81.85روپے اضافے کے ساتھ 1718.85جبکہ ہینو پارک موٹر 12.41روپے اضافے کے ساتھ 260.79پر بند ہوئی۔

قیمتوں میں نمایاں کمی سیمنز پاک انجینئرنگ میں دیکھی گئی جس کے حصص کی قیمت 68.75روپے کمی کے ساتھ 1356.25روپے جبکہ واتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 67.00روپے کمی کے ساتھ 1321.00پر بند ہوئی۔ جمعہ کو نمایاں سرگرمیاں جہانگیر صدیق اینڈکو کی رہی جس کے حصص کی قیمت 2کروڑ 10لاکھ 62ہزار 924روپے کے ساتھ 25پیسے اضافے کے ساتھ 38.35روپے پر بند ہوئی۔ دوسرے نمبر پر بینک الفلاح کی سرگرمیاں دیکھی گئیں جس کے شیئرز کی قیمت 2کروڑ2لاکھ 63ہزار 279شیئرز کے ساتھ 0.59پیسے کمی کے ساتھ 14.40روپے پر بند ہوا۔

جمعہ کو کے ایم آئی 30انڈیکس 22.19پوائنٹس کمی کے ساتھ 14ہزار 40.39پوائنٹس پر جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 35.31پوائنٹس اضافے کے ساتھ 10ہزار 381.25پر اور کے ایس ای آل انڈیکس 20.03پوائنٹس اضافے کے ساتھ 6ہزار 936.25پوائنٹس پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :