کراچی کے سو مقامات پر دہشتگردی کا خطرہ ہے، ذوالفقار مرزا

منگل 13 اکتوبر 2009 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر ۔2009ء) سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے کراچی کے سو مقامات پر دہشت گردی کا خطرہ ہے . کراچی میں پریس کانفرنس انہوں نے بتایا کہ ملک کے تمام شہروں سے زیادہ الرٹ سیکیورٹی کراچی میں ہے اور پولیس نے شہر کو محفوظ ترین ثابت کر دکھایا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لیاری میں جرائم کو ختم کرنے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے ذوالفقار مرزا نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کو اٹھارہ اکتوبر کی تحقیقاتی،رپورٹ پیش کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :