Live Updates

بلوچستان میں فوجی آپریشن غلط تھا،ناراض بلوچوں کیساتھ بات کرنی چاہئے ،عمران خان ،مشرف میں قابلیت نہیں تھی ،بلوچستان کا مسئلہ سیاسی طور پر حل کرنے کی بجائے فوجی آپریشن کیا گیا، جس سے انتشار کی فضا پیدا ہوئی ،موجودہ حکومت غریب کیلئے کچھ کرنے کی امید نہیں رکھنی چاہئے ،بدقسمتی سے ملک کا سربراہ ایسا شخص بن گیا جس پر اوپر کرپشنز کے کیسز تھے،ذمہ دار مشرف ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 13 اکتوبر 2009 21:22

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2009ء) بلوچستان میں فوجی آپریشن غلط تھا جس کی وجہ سے بلوچستان کے بعض بلوچ حقوق کے حصول کی بجائے آزادی کی خاطر پہاڑوں پر چلے گئے ناراض بلوچوں کے ساتھ بات کرنی چاہئے اور پھر یہاں یہ سب سے پہلے الیکشن کروائیں یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گذشتہ روز ایک نجی پشتو ٹیلی وی چینل میں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ مشرف میں قابلیت نہیں تھی اور نہ کسی قسم کا لیڈر تھا اس نے بجائے بلوچستان کے جو حقوق کا مسئلہ ہے وہ سیاسی طور پر حل کرتا فوجی آپریشن کرایا اس ملٹری آپریشن سے مزید بلوچستان کے اندر انتشار کی فضا بڑھ گئی وہ لوگ جو بات کرتے تھے حقوق کی وہ آزادی کی بات کرنے لگے اسی طرح ملٹری آپریشن وزیرستان میں جب کیا بجائے دہشتگردی کم ہونے کے وہاں طالبان پیدا کئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے امید نہ رکھیں یہ حکومت کچھ نہیں کر سکتی غریب عوام کو جمہوریت میں کوئی فائدہ نہیں کیونکہ بد قسمتی ہماری یہ کہ جب جمہوریت آئی تو ہمارے پاس ایک ایسا آدمی آگیا جس کے اوپر کرپشن کے کیسز تھے وہ آکر ملک کا سربراہ بن گیا ایک کاغذ کا ٹکڑا دکھا کر کہا کہ ایک پارٹی میرے نام کر دی گئی ہے ،اس کی بناء پر وہ اعلی عہدے پر پہنچ گیا،اس کا ذمہ دار بھی مشرف ہے ، جس نے این آر او متعافر کرایا ، انہوں نے کہا کہ جب بھی اس ملک کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں مشرف سے بڑا کوئی مجرم نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کہ جنہوں نے الیکشن میں حصہ لیا انہوں نے اپنے آپ کو فائدہ دیا لیکن عوام اور پاکستان کو نقصان پہنچایا بینظیر کی موت سے مشرف ڈوب گیا ورنہ ان لوگوں کو الیکشن میں حصہ لینا غلط تھا انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اسی لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں اور صدر باہر چکر لگا رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات