سندھ کے عوام کو بیدار کرنے کیلئے تحریک شروع کردی ، ممتاز بھٹو

جمعرات 15 اکتوبر 2009 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر ۔2009ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نواب ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ پشتون، بلوچ، پنجابی اپنے حقوق حاصل کرکے اپنی دھرتی کے مالک بن گئے ہیں لیکن سندھی ابھی تک کسی بھی حقوق کی حاملیت کی تحریک میں شامل ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ جبکہ منتخب حکومت نے ایم کیو ایم کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں جس سے سندھ کے کسی بھی مسئلے پر مضبوط کردار ادا نہیں کیاجاتا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہرلمحہ بے نظیر کا نام استعمال کرنے والوں نے یہ ظاہر کردیا ہے کہ وہ ان کے قاتلوں کے خلاف کوئی بھی قدم نہیں اٹھائینگے تو سندھ نیشنل فرنٹ نے مقدمہ درج کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو بیدار کرنے کے لئے اور اپنے حقوق کی حاملیت کے لئے آواز بلند کرنے کے لئے تحریک شروع کردی ہے۔ حالات اتنے بگڑ چکے ہیں کہ ہر دوسراسیاسی عمل بے معنی بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :