آل پاکستان میمن فیڈریشن کے وفد کا کراچی چیمبر کا دورہ

اتوار 18 اکتوبر 2009 10:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔18اکتوبر ۔2009ء) کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنماوں نے آل پاکستان میمن فیڈریشن کے رہنماوں کو یقین دلایا ہے کہ عوام کی ترقی کے اقدامات میں ان سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ کراچی چیمبر کا دورہ کرنے والے۔ آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر احمد چنائے نے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔

(جاری ہے)

لیاری میں پینتالیس فیصد گودام اور پچیاسی فیصد کاٹج انڈسٹری امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونے کے باعث بند ہوچکی ہیں۔

حکومت اقدامات کرے تو وہاں دوبارہ کاٹج انڈسٹری کھل سکتی ہے۔ فیڈریشن۔ میمن برادری اور کراچی کی عوام کی فلاح کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور کئی اہم پروجیکٹس شروع کئے گئے ہیں۔اس موقع پر سراج قاسم تیلی کراچی چیمبر کے صدر عبدالمجید حاجی محمد اور دیگر نے اس سلسلے میں تعاون کا یقین دلایا

متعلقہ عنوان :