سویڈن، غریب ممالک کیلئے عطیات میں سرفہرست

جمعہ 23 اکتوبر 2009 14:31

اسٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر ۔2009ء) سوئیڈن رواں سال دنیا کے غریب اور پسماندہ ممالک کو ترقی میں مدد دینے والی بہترین قوم قرار دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ سینٹر فارگلوبل ڈویلپمنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ غریب ممالک کی ترقی کیلئے 22 ممالک کی جانب سے عطیات دینے، تجارتی سرمایہ کاری، سیکورٹی، ماحولیات، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں نمایاں تحقیق کیلئے کام کرنے کی بنیاد پر تیار کی ہے۔

سی جی ڈی کی صدر نینسی برڈسل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غریب ممالک میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور زیادہ عطیات دینے کے حوالے سے ڈنمارک دوسرے اور ہالینڈ و ناروے مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔ دنیا کے سرمایہ دار ممالک کی تنظیم جی۔7 کے کلب سے کوئی بھی ملک فہرست کے ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا۔ فہرست میں کینیڈا 11 ویں، امریکہ 18 ویں جبکہ جاپان 21 ویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :