چین پاکستان کا قابل بھروسہ پڑوسی ہے ، ایئر چیف مارشل راوٴ قمر سلیمان

جمعہ 6 نومبر 2009 16:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2009ء) پاک فضائیہ کے سربراہ راو قمر سلیمان نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے چین کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں چینی فضائیہ کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر قمر سلیمان نے کہا کہ چین پاکستان کا پرانا اور قابل بھروسہ پڑوسی ملک ہے ۔دنیا بھر بالخصوص ایشیا میں امن کے لئے چین کی جانب سے کی گئی کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے چینی صدر ہوجن تاو سے بھی ملاقات کی۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔