غلنئی، مہمند ایجنسی کی تحصیل بائی زئی کے علاقے چمر کنڈ میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں، دس شدت پسند ہلاک، دو سکیورٹی اہلکار شہید ۔ اپ ڈیٹ

اتوار 8 نومبر 2009 14:27

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔8نومبر۔2009ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل بائی زئی کے علاقے چمر کنڈ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں دس شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جھڑپوں میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق تحصیل بائی زئی میں سیکیورٹی فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کئی ہفتوں سے جاری ہے ۔اس دوران متعدد شدت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :