باجوڑایجنسی،بارودی سرنگ دھماکہ،2اہلکار شہید

پیر 9 نومبر 2009 13:55

خار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2009ء) باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

فورسز کی گشتی ٹیم خار کے علاقے سے تحصیل سلارزئی کے علاقے ملاسیب سے گذر رہی تھی کہ اچانک سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی جس میں دو اہلکار شہید ہوئے ۔ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔فورسز سلارزئی کے کنٹرول کے بعد ملاسیب سے ماموند کی جانب پیش قدمی کررہی ہیں جبکہ شدت پسند فرار ہونے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :