امریکی کانگریس کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات کیری لوگر  دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال ،پاکستان امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت چاہتا ہے  مارکیٹ رسائی کو آسان بنایا جائے  شاہ محمود قریشی

بدھ 11 نومبر 2009 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2009ء) امریکی کانگریس کے پانچ رکنی وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی اور کیری لوگر قانون کے تحت امریکی امداد کے معاملات ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور وزیر ستان آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

امریکی کانگریس کے اس وفد نے امریکی ایوان نمائندگان کی اوور سائٹ اینڈ گورنمنٹ ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین جان ٹیرنی کی قیادت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ملاقات میں امریکی کانگریس کے دیگر ارکان جولی بیگٹ، جارج ملر، پیٹر ویلچ اور کانگریس میں ران کائنڈ شامل تھے۔

امریکی وفد کیری لوگر قانون کے تحت ملنے والی امداد کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ اس سے سماجی شعبے کی ترقی ہوگی اور پاکستانی عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں مدد ملے گی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت چاہتا ہے انھوں نے کانگریس کے وفد پر زور دیا کہ مارکیٹ رسائی کو آسان بنایا جائے ۔