آپریشن راہ نجات، مزید بائیس شدت پسند ہلاک، پانچ اہلکار شہید

جمعرات 12 نومبر 2009 18:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 نومبر ۔2009ء) جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن راہ نجات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22شدت پسند مارے گئے جبکہ 5جوان شہید اور 8زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنڈولہ سراروغہ محور پر گھڑا سر کلیئر کرالیا ہے ، سرچ آپریشن کے دوران پانچ شدت پسند مارے گئے اور ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا، شکئی کنی گرام محور پر لدھا ، ستا ، مینگورہ سر ، ناراکئی ، گلت کلی ، تورام ، شبی خیل اور دیگر علاقوں سے سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

لنگر خیل میں شدید لڑائی جاری ہے اور تازہ جھڑپوں میں 14شدت پسند مارے گئے جبکہ پانچ جوان شہید اور سات زخمی ہوگئے رزمک مکین محور پر سکیورٹی فورسز مکین کے جنوب میں اپنی پوزیشنیں مستحکم کررہی ہیں اور درہ الغاد اور روغا گاؤں کلیئر کرالئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے زاہد اللہ سے گڑیوم تک شاہراہ پر گشت شروع کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سوات اور مالاکنڈ میں جاری آپریشن راہ راست میں مختلف علاقوں سے آٹھ شدت پسند گرفتار کئے گئے جبکہ دو نے ہتھیار ڈال دیئے ، ترجمان کے مطابق وزیرستان متاثرین میں 10621کیش کارڈز تقسیم کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :