آپریشن راہ نجات میں شہید ہونے والے جوان نثار احمد کوعارف والا میں سپردخاک کر دیا گیا

ہفتہ 14 نومبر 2009 19:23

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2009ء) آپریشن راہ نجات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی نثار احمد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں ایک سو پچپن ای بی عارف والا میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا اور شہید کی آخری آرام گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شہزاد نے صدر پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہید نثار احمد نے چھ برس قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ان کا نکاح ہو چکا تھا اور رخصتی ہونا باقی تھی کہ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :