دولت مشترکہ کانفرنس، وزیر اعظم کی جگہ وزیر خارجہ قریشی پاکستان کی نمائندگی کرینگے ، شاہ محمود قریشی اپنے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا سے سائیڈ لائن پر ملاقات بھی کرینگے

ہفتہ 14 نومبر 2009 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2009ء) دولت مشترکہ سربراہی کانفرنس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جگہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ شاہ محمود قریشی اپنے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا سے سائیڈ لائن پر ملاقات بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ملک کی اندرونی صورت حال کی وجہ سے دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کررہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا سے بھی ملاقات کا امکان ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ کوششیں جاری ہیں۔ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی اور اس میں موجود رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔