پشاور بڈھ بیر تھانہ پر خو د کش بم د ھماکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق 31افراد ز خمی ہو ئے،ڈی سی اوپشاور

پیر 16 نومبر 2009 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 نومبر ۔2009ء) پشاور میں پولیس سٹیشن بڈھ بیر تھانہ پر خو د کش بم د ھماکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق 31افراد ز خمی ہو گئے۔زخمیوں کو قریبی واقع سٹی ہسپتال اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈی سی او پشاور صاحبزادہ انیس کے مطابق پشاور میں بڈھ بیر تھانے کی طرف آ نے والی پک اپ پر تھانے کی پو لیس کی طر ف سے فائر نگ کے نتیجے میں زور دھماکے سے مسجد کے قر یب تباہ ہو ئی جس سے 4افراد جاں بحق اور 15فراد ذ خمی ہو ئے د ھماکے سے تھانے کے قریب واقع مسجد شہیدجبکہ، تھانے اور اس کے قر یب واقع عمارتوں کو شد ید نقصان پہنچا ۔

ڈی سی او کے مطابق دھماکے کے بعد پو لیس اور قانون نفاذ کر نے والے نے فوری طور پر امدادی سر گرمیاں شروع کر دیں اور ذخمیوں کو فوری طور پر سٹی ہسپتال اور لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او پشاور لیا قت علی خان کے مطابق خودکش بمبار کی گاڑ ی درہ آ دم خیل سے آ رہی تھی جس کا نشانہ بڈ ھ بیرپو لیس اسٹیشن تھی لیکن پو لیس اہلکاروں کی فائر نگ کیو جہ سے مسجد اور تھا نے کے درمیان دھماکے سے تباہ ہو ئی۔

انہوں نے کہا پو لیس کو دھماکے خیز مواد کا پتہ چلا نے کے آ لا ت لیس کیا جارہا ہے اور بہت سے تھانوں کو یہ آلات فراہم بھی کیے جاچکے ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ حکام کے مطابق دھماکے میں 200سے زائد کا بارودی مواد استعمال کیا گیا جس نے 150گز تک کے علاقے اور اور اس پر موجود عمارتوں کو متاثر کیا دھماکہ کی جگہ پر 5فٹ گہرا اور22فٹ تک چوڑا گڑھا پڑ گیا۔لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال کے انتظامیہ کے مطابق یہاں پر لائے گئے بہت سے ذ خمیوں کی حالات تشویشناک بتائی جا تی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خد شہ ہے جبکہ سٹی ہسپتال کے انتظامیہ کے مظابق یہاں پر 18ذخمیوں کو لایا گیا ہے جس میں 1زخمی کو تشویشناک حالات میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال کے انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی خد شت کی بنا پر ہسپتا ل کے مین گیٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :