بھارتی رویہ نہ بدلہ تو نئی حکمت عملی بنائینگے، شاہ محمود قریشی

جمعرات 19 نومبر 2009 19:39

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 نومبر ۔2009ء) کابل میں شاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا کے درمیان ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ برقرار رہا تو نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد آج نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرچکے ہیں، جواب کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس ایم کرشنا سے افغانستان کے مسائل پربھی بات کی گئی۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔ پاک افغان صدور کے درمیان ملاقات کے بارے میں وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ ایک اہم ملاقات تھی،جس میں افغان صدر نے پاکستان سے قریبی تعلقات کا عزم ظاہر کیا،انہوں نے بتایا کہ افغان صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :