غلام مصطفی جتوئی اور سعیداللہ جان کی وفات پر بشیر بلور کا اظہار تعزیت

اتوار 22 نومبر 2009 17:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔22نومبر۔2009ء) صوبہ پختونخوا کے سینئر وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بشیر احمد بلور نے سابق نگراں وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی اور سابق صوبائی چیف سیکرٹری سعیداللہ جان کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سینئر وزیر نے ملک و قوم کیلئے مرحومین کی سیاسی و قومی خدمات کو سراہتے ہوے انکی رحلت کو بڑا نقصان قرار دیا، انکے سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :