امریکی فوج کی تعیناتی پر تحفظات ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بدھ 2 دسمبر 2009 11:05

برلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 02 دسمبر 2009 ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کو افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر کچھ تحفظات ہیں۔ یہ بات انہوں نے برلن میں نجی ٹی وی کے نمائندے شمس الحق قدوس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ برلن میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان اپنا ردعمل ظاہر کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے ڈرون حملے روکنے کیلئے کہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے افغانستان میں نیٹو فوجی بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس سے پہلے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کی سا لمیت اور استحکام کیلئے کوشاں ہے۔ امریکا کی جانب سے قبائلی علاقوں میں جاسوسی طیاروں کا استعمال پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کیلئے خطرہ ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینا پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے۔ بھارت بھی اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کرے۔