خطے میں امن کیلئے بھارت ذمے داری کا مظاہرہ کرے، شاہ محمود قریشی

جمعہ 4 دسمبر 2009 16:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔4 دسمبر۔ 2009ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے بھارت ذمے داری کا مظاہرہ کرے ورنہ پاکستان کسی بھی وقت مذاکرات سے انکار کی پوزیشن میں آسکتاہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت خطے کا اہم ملک ہے،اسے منفی رویہ ترک کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ممبئی حملوں کے ملزمان کے حوالے سے بھارت کی جانب سے ایک ہی راگ الاپنا بند ہونا چاہئے۔ ان کاکہناتھاکہ منفی رویہ اختیار کرکے بھارت خود اپنے لیے بھی اچھا نہیں کررہا۔آج بھارت مذاکرات سے انکار کررہا ہے تو کل پاکستان بھی ایسا کرسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا میں بھارتی ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات معمول پر لانے کی بات کی تو وہ قیادت سے مشورہ کرکے واپس آنے کا کہہ کر گئے تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :