دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے دوسرا آپشن نہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بدھ 9 دسمبر 2009 16:17

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 9 دسمبر۔ 2009ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کا آپریشن کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے ۔ملتان ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات بے سود ثابت ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردوں کو سوات اور وزیرستان میں شکست ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک مشکل میں ہے سب کو بردباری سے چلنا ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ وزارت خارجہ حقائق کو سامنے رکھ کر نکتہ نظر پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :