بھارتی مداخلت، سفارتی چینل پر بات کرینگے، شاہ محمود قریشی

پیر 14 دسمبر 2009 23:24

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14دسمبر۔ 2009ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے پر سفارتی چینل پر بات کریں گے۔ دبئی میں خلیجی ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کے موقع پر نجی ٹی وی سے بات چیت میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اس بارے میں اپنا موقف پیش کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی سفیروں کو مختلف ٹاسک دیئے گئے ہیں اور کانفرنس میں خلیجی ممالک میں حاصل مواقعوں اور چیلنجز پر بات ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مانامہ ڈائیلاگ میں اٹھائیس ممالک کے سامنے پاکستان کو اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کا موقع ملا۔ دریں اثناء دبئی میں خلیجی ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس ہوئی ، دبئی قونصل خانے میں ہونے والی کانفرنس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی ۔

کانفرنس میں یواے ای میں پاکستانی سفیر خورشید جونیجو سمیت ر دیگر سفیر بھی موجود تھے۔کانفرنس میں مختلف بین الالقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں سفیر اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :