شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، دو ہلاک

جمعہ 1 جنوری 2010 11:06

میرام شاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری2010ء) شمالی وزیرستان کے علاقے ناونہ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ناونہ میں عسکریت پسندوں کے مشکوک ٹھکانے پر ڈرون حملے سے میزائل داغا گیاجس میں موقعے پر ہی دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔