ہنگو:تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

جمعہ 1 جنوری 2010 14:25

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری2010ء)ہنگو کے علاقے زرگیری میں دو خودکش حملہ آور ہدف تک پہنچنے سے پہلے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ ڈی پی او عبدالرشید خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔

(جاری ہے)

دو خودکش حملہ آور زرگیری کے قریب تخریبی کارروائی کے لئے تیاری کر رہے تھے کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ایک خودکش حملہ آور کے جسم کے سر کے بغیر اعضاء مل گئے ہیں جبکہ دوسرے کے جسم کے ٹکڑے مل گئے ہیں جو نا قابل شنا خت ہیں۔