چیف آف آرمی سٹاف کا راولپنڈی گریژن کے یونٹ کا دورہ،افسروں اور جوانوں کے بلند مورال کو سراہا

جمعہ جنوری 14:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جمعہ کو راولپنڈی گریژن کے ایک یونٹ کا دورہ کیا اور افسروں اور جوانوں کے بلند مورال کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جمعہ کو راولپنڈی گریژن کے ایک یونٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال اور جذبہ کو سراہا ۔کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل طاہر محمود نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments