سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے ابو ظہبی میں نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 1 جنوری 2010 15:01

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے ابو ظہبی میں ہونیوالے نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ابو ظہبی کے ٹینس کورٹس پر ہونیوالے ان مقابلوں میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر ، عالمی نمبر دو رافیل نڈال سمیت اسٹانسلیس وو رنکا اور روس کے نکولائی ڈیویڈینکو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رابن سوڈرلنگ نے اسٹانسلیس وورنکاکو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریکر پر شکست دی۔ پہلے سیٹ میں سوئیڈن کے کھلاڑی نے وورنکا کے خلاف ٹائی بریکر پر سات چار اور دوسرے سیٹ میں بھی ٹائی بریکر پر سات دو کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے روس کے نکولائی ڈیویڈینکو کو ایک سیٹ ڈراپ کرتے ہوئے مات دی۔ فیرر نے اس مقابلے میں اپنے حریف کو چھ دو ، دو چھ اور چھ چار کے اسکور سے ہرایا۔

متعلقہ عنوان :