پاکستان نمبر ون خاتون ٹینس کھلاڑی کو تین ماہ گزرنے کے باوجود نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم نہ مل سکی

جمعہ جنوری 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) پاکستان نمبر ون خاتون ٹینس کھلاڑی سارہ محبو ب کو تین ماہ گزرنے کے باوجود نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم نہیں مل سکی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سارہ محبوب کے کوچ اور والد محبوب خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سارہ محبوب نے نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن ٹینس فیڈریشن کی ہدایات کے باوجود ٹورنامنٹ کی آرگنائزر شاہدہ چشتی نے ابھی تک پاکستان نمبر ون کو انعامی رقم سے محروم رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :