شمالی کوریا نے غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی

جمعہ 1 جنوری 2010 15:02

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) شمالی کوریا نے غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت نے غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سرکاری حکم نامے میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کسی دکان ،آوٹ لیٹ،ریسٹورنٹس،بینک اور دیگراداروں میں امریکی ڈالر ،یورو،ین اور دیگر کاروباری مراکز پر غیر ملکی کرنسی سے خرید و فروخت نہیں کی جائیگی۔سرکاری حکم نامے کے مطابق کسی شخص یا ادارے کو ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں سزا بھی دی جائیگی تاہم ابھی اس کی حکومتی سطح پر باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔