سانحہ کراچی : ہنگامہ آرائی کرنے والے دس ملزمان عدالت میں پیش

جمعہ 1 جنوری 2010 15:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) کراچی میں محرم کے مرکزی جلوس میں دھماکے کے بعد ہنگامہ آرائی کرنے اور نجی و سرکاری املاک نذر آتش کرنے والے دس ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان فیصل، رضوان، فرحان اور کامران سمیت دس ملزمان کو سندھ ہائی کورٹ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج امیر ہانی مسلم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کو پریڈی تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر چار ملزمان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پولیس نے تشدد کر کے انہیں الزمات قبول کرنے پر مجبور کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :