گورنرسرحدکاوزیراعلی اورکورکمانڈرسے ملاقات۔۔۔صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا

جمعہ جنوری 15:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمدغنی نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں صوبہ سرحد کے وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی اور کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدمسعود اسلم کے ساتھ ایک ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا۔

انہوں نے سیکورٹی فورسز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا اور اس ضمن میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو مزید مستحکم خطوط پر استوارکرنے اورمتاثرہ علاقوں میں امن وبھائی چارہ یقینی بنانے سے متعلق امور بھی زیربحث آئے اور یہ بات نوٹ کی گئی کہ اس مقصد کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments