ستریویں ترمیم: فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آ گیا،احسن اقبال

جمعہ جنوری 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ستریویں ترمیم کے خاتمے کے لیئے فیصلہ کن جدو جہد کا وقت آ گیا ہے۔ اگلا ہدف احتساب ادارے کا قیام ہے۔ مسلم لیگ نواز ممبر سازی کے لیئے ملک بھر میں مہم چلائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوہی ۔ حکومت کو اپنی کارکردگی اور غلط ترجیحات سازش کی صورت میں نظر آ رہی ہے۔ ملک آج بھی سابق صدر مشرف کے مسخ شدہ آئین کی روشنی میں چل رہا ہے۔ روان سال حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیئے اہم سال ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز پر بہت زمے داریاں ہیں۔ ملک میں جب بھی بحران آتا ہے سب کی نظریں مسلم لیگ نواز پر لگ جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments