باجوڑ ا یجنسی میں مسافر گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ  بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

جمعہ 1 جنوری 2010 18:08

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سالارزئی میں ایک مسافر گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔باجوڑ ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کو سالارزئی کے علاقے ماندل خوڑ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ایک مسافر گاڑی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق ہوئے۔ماندل خوڑ باجوڑ ایجنسی کے صدر مقام خار کے قریب واقع ہے۔یاد رہے کہ باجوڑ ایجنسی میں سکولوں کو بھی نشانہ بنایا جا تا رہا ہے اور اب تک باجوڑ میں تباہ کیے جانے والے تعلیمی ادادروں کی تعداد پچپن سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :