لاپتہ افراد کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں 5 جنوری سے شروع ہوگی

جمعہ 1 جنوری 2010 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت 5 جنوری بروز منگل کو ہوگی، جسٹس جاوید اقبال تین رکنی بنچ کی سربراہی کرینگے ، نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت 5 جنوری بروز منگل کو شروع ہوگی، چیف جسٹس مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کیلئے جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیا ہے ،جو لاپتہ افراد کیس کی سماعت کریگا، واضح رہے کہ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن اور لاپتہ مسعود جنجوعہ کی اہلیہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور احتجاجاً اپنے بچوں سمیت سپریم کورٹ کے باہر کیمپ بھی لگایا تھا ۔