عراق میں دسمبر2009 کے دوران پرتشدد واقعات میں413 افراد ہلاک ہوئے  سر کاری اعداد و شمار

جمعہ 1 جنوری 2010 19:32

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) عراق میں دسمبر2009 کے دوران پرتشدد واقعات میں413 افراد ہلاک ہوئے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ہلاک ہونیوالوں میں 306 شہری ،13فوجی اور48پولیس اہل کار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ ہلاکتیں نومبر2009کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں جب88 شہریوں سمیت کل122افراد مارے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق دسمبر کے مہینے میں1923افراد زخمی بھی ہوئے جن میں میں 1137شہری ہیں۔دسمبر میں سکیورٹی فورسز نے46 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ635 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :