بجلی کی قیمت میں اضافہ ملکی معیشت کو دیکھ کر کیا، کائرہ

جمعہ 1 جنوری 2010 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے جیسے مشکل فیصلے ملکی معیشت کو دیکھ کر کرنے پڑتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوتی رہیں ہیں کبھی یہ سازشیں بالواسطہ اور کبھی بلاواسطہ ہوتی ہیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کی تربیت کیلئے حکومت اس ماہ تربیتی پروگرام شروع کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے بروقت انتخابات غیر جمہوری عناصر کیلئے سبق ہیں۔

متعلقہ عنوان :