کوئٹہ، افغان مہاجر کیمپ پر چھاپہ ، را کاایجنٹ گرفتار ، حساس دستاویزات بر آمد

جمعہ 1 جنوری 2010 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) پاک افغان سرحد کے قریب مسلم باغ کے افغان مہاجر کیمپ میں سیکورٹی فورسز کا چھاپہ، را کا ایجنٹ گرفتار حساس دستاویزات اور کوئٹہ شہر میں اہم مقامات کے نقشے برآمد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے سر کاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ افغان انتظامیہ کا ایک عہدیدار بھیس بدل کر قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ایک مہاجر کیمپ میں مقیم ہے اور اس کی سرگرمیاں مشکوک ہیں جس پر سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر مذکورہ افغان باشندے عبدالسلام کو حراست میں لیکر ابتدائی تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ وہ خصوصی مشن پر پاکستان آیا ہے اور اسے افغان مہاجر کیمپوں میں موجود لوگوں کو تخریب کاری کیلئے بھرتی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

یہاں سے وہ کئی لوگوں کو تربیت کیلئے پہلے بھی افغانستان بھجوا چکا ہے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔