شدت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا ساتھ دیں گے، ہیلری کلنٹن

ہفتہ 2 جنوری 2010 10:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری2010ء) امریکا اور برطانیہ نے پاکستان میں خودکش حملوں کی مذمت کی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہناہے کہ جمہوریت کی مضبوطی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکا پاکستانی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کاکہنا تھاکہ پاکستان میں اسکولوں، مارکیٹوں، مسجدوں میں بے گناہوں کو بموں کا نشانہ بناگیا اور اب والی بال گیم دیکھنے والوں پر خودکش حملے کئے جارہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا خوف سے آزاد مستقبل کے حصول کی کوششوں میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ دوسری طرف برطانوی وزارت خارجہ سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں شریک ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بھر پور مدد کرے۔ پاکستان کی مدد عالمی مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :