باجوڑایجنسی: بوائز اسکول دھماکے سے تباہ

ہفتہ 2 جنوری 2010 10:56

خار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری2010ء) دہشت گردوں نے باجوڑ ایجنسی میں بوائز ہائی اسکول دھماکے سے تباہ کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے ملنگی میں بوائز ہائی اسکول دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس کے بعد باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد انہتر ہوگئی ہے۔