خراب موسم ، کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ہفتہ جنوری 12:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری2010ء) کراچی ایئر پورٹ پر دہلی سے بحرین جانیوالی ترکش ائیر لائن کی پرواز کی موسم کی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی ۔ لاہور سے دبئی جانیوالی عرب لائن کی پرواز نے بھی خراب موسم کے باعث کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں موسم کی خرابی کے باعث پروازوں نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے تاہم کچھ دیر رکنے کے بعد عرب امارات کی پرواز واپس دبئی کیلئے روانہ ہوگئی جبکہ ترکش ایئر لائن کو بھی دو گھنٹے بعد بحرین کیلئے روانہ کیا گیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کو پرواز میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور انہیں لاوٴنچ منتقل نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments