حکومت عدالتوں کا احترام کر تی ہے، رحمان ملک

ہفتہ 2 جنوری 2010 12:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری2010ء) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عدالتیں ہماری امید ہیں، جب طلب کیا جائے گا پیش ہو جاؤں گا۔راولپنڈی کی احتساب عدالت میں رحمان ملک کے خلاف دو احتساب ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے رحمان ملک کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کردی ۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت نے نیب کوبھی نوٹس جاری کیا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ان کے خلاف جو مقدمات چل رہے ہیں ان کا نتیجہ آنے کے بعدعوام جان جائے گی کہ تمام کیسز جھوٹے تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عدالتوں کا احترام کر تی ہے،عدالتیں ہماری امید ہیں،عدالت نے جب طلب کیا پیش ہو جاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :