خانہ کعبہ کوآج غسل دیا جارہا ہے

ہفتہ 2 جنوری 2010 12:25

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری2010ء) خانہ کعبہ کو آج عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا رہا ہے۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کو غسل دیں گے۔ تقریب میں مسلمان اسکالرز ، حکومتی اہلکار ، اہم شخصیات اور سفارت کار شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی نمائندگی سعودی عرب میں پاکستانی سفیر عمرخان علی شیرزئی کریں گے خانہ کعبہ کوسال میں دو مرتبہ پندرہ شعبان اور محرم الحرم کے وسط میں غسل دیا جاتا ہے۔نو ذی الحج کو خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جاتاہے۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے سے پہلے باب ملتزم کا قفل کھول کر شہزادہ خالد الفیصل مہمانوں کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کریں گے۔ جس کے بعد خانہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا جائے گا۔