راولپنڈی،وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویزاشرف اورناہید خان پر فرد جرم عائد

ہفتہ جنوری 13:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2جنوری۔ 2010ء) سول عدالت نے راولپنڈی ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی کیس میں وزیرپانی وبجلی راجہ پرویز اشرف اور پی پی کی سینئر رہنما ناہید خان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے گزشتہ سماعت میں راجہ پرویز اشرف اور ناہید خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔آج ناہید خان عدالت میں خود پیش ہوئیں جس کے بعد عدالت نے سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ سے شہادتیں طلب کرلیں ہیں