ڈیرہ اسماعیل خان،سیکورٹی فورسز سے جھڑپ، پانچ جنگجو ہلاک

ہفتہ 2 جنوری 2010 13:23

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2جنوری۔ 2010ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل گولاچی میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں مقامی عسکریت پسند کمانڈر احسان اللہ سمیت پانچ جنگجو ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

جھڑپ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے مزید عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :