سڈنی ٹیسٹ،عامر،رؤف اورسعیداجمل ڈراپ، سمیع،دانش کنیریا اورعمرگل کھیلیں گے

ہفتہ 2 جنوری 2010 13:43

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2جنوری۔ 2010ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے تین تبدیلیوں کے ساتھ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، سڈنی کے تاریخی گراؤنڈ پر اتوار کی صبح شروع ہونیوالے ٹیسٹ میچ کیلئے فاسٹ باؤلر محمد سمیع کی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوگی جبکہ محمدعامرفٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے ڈراپ کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مینجمٹ نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے لیگ سپنر دنیش کنیریا،فاسٹ باؤلرعمرگل اور محمد سمیع کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ رؤف کی جگہ عمرگل ، سعید اجمل کی جگہ دانش کنیریا جبکہ محمد عامر کی جگہ محمد سیمع کو حتمی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، یادرہے کہ میلبورن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں170 رنزکے بھاری مارجن سے شکست ہوئی تھی ،اس میچ میں سعید اجمل اورعبدالرؤف کی کارکردگی ناقص رہی جس کے باعث دونوں کو دوسرے معرکے کیلئے ڈراپ کردیا گیا ،رؤف کو فواد عالم کے ہمراہ پاکستان واپس بلالیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :