بینظیر انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ آج ہورہا ہے

ہفتہ 2 جنوری 2010 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2جنوری۔ 2010ء)شہید بینظیر بھٹو انٹر نیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ٹورنامنٹ میں چین اور بھارت سمیت بائیس ممالک کے باکسر حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان میں انفرادی مقابلوں کا سب سے بڑا اور یادگار ایونٹ یکم سے آٹھ جنوری تک بے نظیر اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں بھارت، افغانستان ، چین ، عراق ، کینیا ، نیپال ، تھائی لینڈ ، متحدہ عرب امارات ، ہنگری، منگولیا،میانمار ، تائیوان، سری لنکا، ازبکستان ، سینٹرل افریقہ ، کیمرون ،ویت نام ،یمن اور سنگاپور سمیت دو میزبان ٹیمیں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں صدر آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ساٹھ ہزار ڈالر ہے جس میں فاتح گولڈ میڈلسٹ کو پانچ سو ڈالرز ،سلور میڈلسٹ ایک سو پچاس ڈالرز اور براوٴنز میڈلسٹ کو سو ڈالرز دیئے جائیں گے۔فاتح ٹیم کو ڈھائی ہزار اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پندرہ سو ڈالر دیئے جائیں گے۔