2036ء میں شہاب ثاقب کے زمین سے ٹکرانے سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں، روسی خلائی تحقیقی ادارہ، روسی سائنسدانوں نے اجلاس میں دنیا کو اس بڑے خطرہ سے بچانے کیلئے غور و خوض شروع کر دیا

ہفتہ 2 جنوری 2010 13:55

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2جنوری۔ 2010ء) روسی خلائی تحقیقاتی اداروں نے کہا ہے کہ سال 2036ء میں ایک بڑے شہاب ثاقب کے زمین سے ٹکرانے سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ روسی سائنسدانوں نے ایک اجلاس میں دنیا کو اس بڑے خطرہ سے بچانے کیلئے غور و خوض شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی خلائی تحقیقی ادارے کے سربراہ ایناتولی پرمانوف کے مطابق اجلاس میں 26 سال بعد کرہ ارض کو شہاب ثاقب کے اس ممکنہ ٹکراوٴ سے ہونے والی تباہی سے بچانے کیلئے منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے روسی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ بہت جلد سائنسی ٹیکنیکل کونسل کے ماہرین ملاقات کریں گے جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ اس شہاب ثاقب کو زمین سے ٹکرانے سے کیسے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :