القاعدہ سے نمٹنے کیلئے امریکا رواں سال یمن کو دگنی سکیورٹی امداد فراہم کرے گا،ڈیوڈ پیٹریاس

ہفتہ جنوری 13:59

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2جنوری۔ 2010ء) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ القاعدہ سے نمٹنے کیلئے امریکا رواں سال یمن کو دگنی سکیورٹی امداد فراہم کرے گا۔ بغداد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ یمن میں القاعدہ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے القاعدہ کے خلاف یمن حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا سیکیورٹی امداد پروگرام کے ذریعے ان اقدامات میں تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یمن حکومت کی جانب سے انتہا پسندوں کے خلاف بہت اچھی انٹیلی جنس فراہم کی جارہی ہے جس کی بنیاد پر دہشت گردی کے کئی منصوبے ناکام بنائے گئے ہیں۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ سال یمن کو سات کروڑ ڈالر امداد فراہم کی تھی جسے رواں سال دگنا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :